پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں انتہا پسندی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کام کرنے والی سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کو ایوارڈ سے نوازا گیا‘ صوابی سے تعلق رکھنے والی گلالئی اسماعیل ’’اویئر گرلز‘‘ نامی تنظیم کی سربراہ ہیں جو انہوں نے 2002ء میں قائم تھی اور اس تنظیم کے ذریعے وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ قیام امن کیلئے بھی برسرپیکار ہیں گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں امن ایوارڈ سے نوازا ‘ اس موقع پر گلالئی اسماعیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ کو اپنے لئے بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا کہ خواتین پر تشدد اور قیام امن کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی ‘ اس سفر میں بہت سی مشکلات بھی درپیش رہیں تاہم ان کی پرواہ کئے بغیر اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹی ‘ اس موقع پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے گلالئی اسماعیل کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والی اپنی بہن پر فخر ہے اس نے ہمیشہ خواتین کی تعلیم اور حقوق کی بات کی ہے اور امن کے قیام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔