• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل میں کوشاں ہیں، حاجی عمر قریش

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتونخوامیپ کے رہنماء کونسلر حلقہ 19حاجی عمر قریش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ کوئٹہ شہر کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کئی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے بھی موثر منصوبہ بندی کی گئی ہے جو قابل ستائش ہے لیاقت بازار میں شہریوں کے پیدل چلنے کیلئے خوبصورت فٹ پاتھ کی تعمیر اس کی زندہ مثال ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھر پور کام ہوا ہے انہو ںنے کہا کہ عوام کو میٹروپولیٹن کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اچھے اقدام کو سراہا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ ایک طرف میئر شہری مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں دوسری طرف کچھ عرصہ قبل باچا خان چوک پر قیمتی گھڑیال نصب کیا گیا تھا مگر یہ گھڑیال کچھ ہفتے تو شہریوں کو دکھائی دیتا رہا مگر اچانک وہاں سے غائب ہوگیا معلوم نہیں کیوں گھڑیال کو ہٹا دیاگیا اس سلسلے میں کوئی وضاحت بھی نہیں ہوئی ۔
تازہ ترین