• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے تین کارندوںسمیت 35افرادگرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ائیرپورٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے تین کارندوں ٗ پانچ اشتہاریوں ٗ منشیات فروش اور 16غیر ملکیوں سمیت 35افراد کو گرفتار کر کے چار مسروقہ موٹرسائیکلیں ٗ اسلحہ اور 25کلو چرس قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈویژن محمد طارق کی سربراہی میں ڈی ایس پی دولت ترین، ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ شوکت جدون نے دیگر عملے کے ہمراہ چشمہ اچوزئی، کلی منہاس، بائی پاس، کلی نوحصار اور ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری، مفرور، منشیات فروشوں، کے خلاف کریک ڈلائون کر تے ہوئےموٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کے تین کارندوں کلیم اللہ، محمد افضل، اشرف کو گرفتار کر کے تین مسروقہ موٹرسائیکلیں ٗ تین ٹی ٹی اور رائونڈز ٗ ڈکیتی ٗ قتل اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پانچ اشتہاریوں عبدالقیوم، محمود خان، رمضان ، لیاقت علی اور کلیم اللہ کو ٗ دس مشتبہ افراد اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 16غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیاجبکہ طور ناصر پھاٹک پر دوران چیکنگ سرانان سے آنے والے موٹرسائیکل سوار غلام سرور سے 25کلو چرس قبضے میں لے لی ۔
تازہ ترین