کوئٹہ میں کانسی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد ایک گاڑی میں سوار ہوکر ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے۔ فائرنگ سے زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور اس کا آپریشن ابھی جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک افراد میں سے 3 کی شناخت صالح ، محمد علی اور خادم کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق سبزی کے کاروبار سے بتایا جاتا ہے۔