• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاک کا نظام دستاویزات کی ترسیل کا موثر ذریعہ

Courier System Is The Best Way Of Sending Documents

پاکستان میں ڈاک کا نظام تقریبا ً سوا سوسال پرانا ہے لیکن آج بھی اسے دستاویزات کی ترسیل کے لئے موثر ذریعہ سمجھا جاتا ہے، یہ نظام انگریزوں نے قائم کیا تھا، خطوط کی چھانٹی ہو یاگھر گھر ترسیل، چہرے پر مسکراہٹ سجائے ڈاکیا آج بھی خوش دلی سے یہ تمام امور انجام دیتاہے، تاہم محکمہ ڈاک کےملازمین کے کچھ مسائل بھی ہیں۔

بعض لوگ سمجھتےہیں کہ موبائل اور انٹر نیٹ کےذریعے پیغامات سیکنڈز میں پہنچ جاتےہیں توپھر خطوط اور کارڈز کے جھنجٹ میں کیوں پڑیں۔

ایک بڑاطبقہ ایسا بھی ہےجوآج بھی محکمہ ڈاک کو سستا اور قابل اعتماد ذریعہ مانتاہے۔

دوسری جانب ڈاک کا نظام اصل دستاویزات کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ترسیل کا اہم ذریعہ ہے، کیونکہ موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے اصل دستاویزات کا صرف عکس ہی پہنچایا جاسکتا ہے۔

لوگ کہتےہیں کہ محکمہ ڈاک نے ارجنٹ میل سمیت متعددنئے اقدامات متعارف توکرائے ،تاہم نئے دورکےتقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے مزیدبہت کچھ کرنےکی ضرورت ہے۔

ذرائع مواصلات کی ترقی کے باوجود محکمہ ڈاک کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ تبدیلیاں لاکر اس سسٹم کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین