جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، اپنی حدود میں رہو، یہودی ایجنڈے پر کام نہیں چلے گا۔
مولانا فضل الرحمان نے نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سنا ہے آج کچھ لوگ فاٹا کے مسئلے پردھرنا دینے اسلام آباد گئے ہیں، اسلام آباد کی ریلی میں فاٹا کے لوگ تو شامل ہی نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاٹا کے مستقبل کو ٹھیک کرنا ہے تو شائستگی کے ساتھ آگے بڑھو، ہمارے تحمل و برداشت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان جل رہا ہے، پورا افغانستان کھنڈر بن گیا ہے، افغانستان میں بھڑکی آگ نے پاکستان کو متاثر کیا ہے،یہ خطہ خون کے دریا عبور کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق، لیبیا، شام اور یمن کی صورتحال دیکھ لیں،عالمی طاقتیں اسلامی دنیا کو اپنے زیر لانے کی کوشش کر رہی ہیں،سی پیک کی شکل میں پاکستان کے سامنے نیا مستقبل ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک بار پھر سیاسی بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے،میں کسی فرد یا حکمران کی جنگ نہیں لڑ رہا،پاکستان کو بحران کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں۔
فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہم آزاد قوم ہیں کسی کی غلامی کرنے کو تیار نہیں،ہماری تمام توانائیاں دفاعی اخراجات پر خرچ ہورہی ہیں،پاکستان کو ایک بار پھر سیاسی بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے ہماری 70 سالہ دوستی اقتصادی دوستی میں تبدیل ہورہی ہے،سی پیک کی شکل میں پاکستان کے سامنے نیا مستقبل ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کبھی توہین رسالت کے قانون پرحملہ کیا جاتا ہے تو کسی نےمذہب کےنام پراسلحہ اٹھانےکی کوشش کی ہے مگر علمانےاس کو ناکام کیا ہے،چوردروازے سے ختم نبوت کے قلعے میں نقب لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نےثابت کرکےدکھایاکہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی ادارے کو توفیق نہیں کہ پاکستان کے مذہبی طبقے کا شکریہ ادا کرے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے مزید کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا اڈا ہے،ہم پاکستان میں یہودیوں کا ایجنڈا لے کرنہیں آئے۔
مولانافضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہرآدمی فاٹا کاماما،چاچا بن رہا ہے،فاٹا کے مستقبل کو ٹھیک کرنا ہے تو شائستگی کے ساتھ آگے بڑھو،کہا گیا تھا کہ ہم صوبے میں کارخانے بنائیں گے الٹے بند کردیے گئے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعیت وہ جماعت ہےجو بحران کو 24گھنٹے میں حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،مسئلے کو مشاوت کے ساتھ طے کروسوچ سمجھ کر آگے بڑھو۔