• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ پر دھرنا ختم، 3افراد کی تدفین

Protest Against Target Killing Ends 3 Laid To Rest

کوئٹہ کے علاقےعلمدار روڈ پر احتجاجی مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کر دیا، بعد ازاں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی تدفین کر دی گئی۔

کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ا فر اد نے احتجاجی دھرنا دیا جو وزیر داخلہ اور انتظامیہ سے مذاکرا ت کے بعد ختم کر دیا گیا۔

بعد ازاں اکابرین میتو ں کے ساتھ امام بارگاہ منتقل ہوگئے جہاں سے ٹارگٹ کلنگ میں جا ں بحق افراد کو آہوں اور سسکیوں میں بہشت زہرہ قبرستا ن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر علا قے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور کسی کو بھی آمد ور فت کیلئے نہیں جانے دیا گیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں کانسی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا، زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد ایک گاڑی میں سوار ہوکر ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک افراد میں سے 3 کی شناخت صالح، محمد علی اور خادم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا سبزی کا کاروبار ہے۔

تازہ ترین