اسلام آباد + کوئٹہ(صباح نیوز)سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلو چستان میں پانی کی کمی کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے شفٹ ہو گا، ٹیوب ویلزکیلئے سولر سسٹم کا پی سی ون 68.72ارب روپے کا ہے جو 30ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گااس میں واٹر پمپ 20ہارس پاور کا ہے جبکہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں زیر زمین پانی ہزار فٹ سے کم سطح ہے جس کیلئے 50 ہارس پاور کے پمپ درکار ہونگے ۔
بلوچستان کا حصہ فراہم اور ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے،سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کی زیر صدارت میں پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔
فنکشنل کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد ،فنانس بل2017-18میں بلوچستان کے حوالے سے مختلف منصوبوں کیلئے سفارشات پر عملدرآمد کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ سیکرٹری پلاننگ ڈویژن نے فنکشنل کمیٹی کو بتایا کہ پلاننگ ڈویژن کے پاس سفارشات متعلقہ وزارتوں کی طرف سے بھیجی جاتی ہیں جن کا جائزہ لے کر فنڈز متعلقہ وزارت کو ہی بھیجی جاتی ہیں تاکہ عملدرآمد کرایا جا سکے ۔ سولر سکیمز پاور ڈویژن سے آئیں گی تو عملدرآمد شروع ہوگا ابھی کوئی تجویز پلاننگ ڈویژن کے پاس نہیں آئی ۔