اسلام آباد (صباح نیوز، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے بدھ کو قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو فاٹا کے معاملے پر تقریر نہیں کرنے دی ہنگامہ کھڑا کردیا، محمود خان اچکزئی اور شاہ محمود قریشی کے درمیان نکتہ اعتراض پر پہلے بات کرنے پر گرما گرمی دینے میں آئی۔ ڈپٹی اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔ محمود خان اچکزئی نے تحریک انصاف کو کھری کھری سنادیں اور دھمکی دی کہ شاہ محمود قریشی آپ بیٹھ جائیں مجھے بات کرنے دیں اگر مجھے بات نہیں کرنے دیں گے تو آئندہ تحریک انصاف بھی بات نہیں کرسکے گی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کیخلاف سازش ہے۔ ایسے نہیں چلے گا۔ میں بات کروں گا یا پھر اجلاس ملتوی کر دیا جائے قوم پرست رہنما نے دھمکی دی کہ چاہے اجلاس رات تک جاری رہے تحریک انصاف کے ارکان کو بات نہیں کرنے دوں گا۔جس پر تحریک انصاف کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہوکر نو نو کے نعرے لگائی۔