کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پشتون قومی تحریک کے مرکزی بیان کے مطابق لورالائی یونیورسٹی کے طالب علموں کے ایک وفد معصوم خان، محمد شریف اور شہر یارخان کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں پشتون قومی تحریک کے قائد حق پرست رہنماء رفیق پشتون ایڈووکیٹ سے ملاقات کی آفس سیکرٹری عبدالولی پشتون بھی موجود تھے وفد نے رفیق پشتون کو لورالائی یونیورسٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ2009ء میں لورالائی اور تربت یونیورسٹی کا ایک دن اعلان ہوا تربت یونیورسٹی مکمل فعال ہے لیکن لورالائی یونیورسٹی ابھی تک کاغذوں تک محدود ہے لورالائی یونیورسٹی کیلئے52 غیر ملکی اسکالر شپ منظور ہوئے جن پر کوئی بھی طالب علم باہر نہیں جاسکا یونیورسٹی کے27ملین روپے لیپس ہوگئے وفد سے باتیں کرتے ہوئے رفیق پشتون نے بلوچستان یونیورسٹی اور لورالائی یونیورسٹی کے چانسلر گورنر محمد خان اچکزئی سے مطالبہ کیا ہے کہ لورالائی یونیورسٹی کو مکمل فعال کیا جائے ۔