کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پولیس لائن میں پانچ روز قبل کلاشنکوف صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل ہسپتال میں چل بسا ،پولیس کے مطابق آٹھ اکتوبر کو کانسٹیبل ظفراللہ پولیس لائن کی بیرک میں اپنی کلاشنکوف صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چلنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا پانچ روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جمعرات کی صبح زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔