• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا رابطہ، راولپنڈی کی طالبہ فیصل آباد سے بازیاب گرفتار ملزم لڑکی کے بیان پر رہا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سیکنڈایئرکی طالبہ سوشل میڈیارابطے کے ذریعے جرمنی میں مقیم شخص کودل دے بیٹھی۔فون کے ذریعے ہونے والے رابطوں میں دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کے بندھن میں بندھنے کے عہدوپیمان کرلئے۔اسی دوران گھروالوں نے اس کی منگنی قریبی عزیزسے کردی جس پرلڑکی جرمنی میں مقیم فیصل آبادکے رہائشی کے دوستوں کی مددسے فیصل آبادپہنچ گئی۔والدنے بیٹی کے اغواکی ایف آئی آرتھانہ مورگاہ میں درج کرادی ،پولیس نےلڑکی کے موبائل ڈیٹاکے ذریعے فیصل آبادمیں ریڈکرکے فیصل سہیل کے گھرسے اسے بازیاب کرالیا۔تھانہ مورگاہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرمسعوداخترنے جنگ کوبتایاکہ جھامرہ نئی آبادی مورگاہ کی رہائشی (م) سیکنڈائرکی طالبہ 29ستمبرکوکالج گئی مگر واپس گھرنہ آئی جس پراس کے گھروالوں نے لاہورکے رہنے والے ایک شخص کے خلاف نامزدایف آئی آردرج کرادی ۔ پولیس نے ریڈکرکے فیصل سہیل ،گاڑی کے مالک عادل اوران کے ایک اوردوست وسیم اسلم کوگرفتارکرلیااورانہیں راولپنڈی لے آئی۔ پولیس کے مطابق وسیم اسلم کی موبائل سم کے ذریعے فیصل نے (م) سے رابطہ کیا،یہاں جمعرات کوپولیس نے بازیاب ہونے والی لڑکی کوعدالت میں پیش کیاجہاں پولیس کے مطابق اس نے بیان دیاکہ اسے کسی نے اغوانہیں کیاتھا اوروہ اپنی مرضی سے فیصل آبادگئی تھی۔جس پرعدالت نے تینوں ملزموں کورہاکردیااورلڑکی کواس کے باپ کے ہمراہ بھیج دیاگیا۔
تازہ ترین