ارجنٹینا میں ہوٹلوں کے ویٹرز ریس لگانے سڑکوں پر نکل آئے ۔
دارالحکومت بیونس آئرس میں سیکڑوں خواتین اور مرد ویٹروں نے سالانہ ریس میں حصہ لیا ۔
شرکا کو گلاس اور بوتلوں کی ٹرے تھام کر بھاگے بغیر تیزی سے چلتے ہوئے سولہ سو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا ۔
اس منفرد مقابلے میں جیتنے والے کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا ۔