• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے چین کو عالمی بنک کے قرض کی فراہمی کی مخالفت کردی

United States Opposed World Bank Loan For China

ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی بنک کی چین کوقرض کی پیشکش کی مخالفت کر دی، امریکہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بنک کی چین کو مدد کی فراہمی سے واشنگٹن اور بیجنگ کے مابین تناؤ اور کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔

Trump-World-Bank-222

عالمی بنک کو چین اور کم آمدنی والے ممالک کی امداد کا از سر نو جائزہ لینا چاہئے، چین اور ورلڈ بنک کے مابین ٹرمپ انتظامیہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکانے ورلڈ بنک کی چین کو مدد کی پیشکش کی مخالفت کر دی۔

عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم نے اضافی مالی وسائل کے لئے زور دیا اور امید کی تھی کہ حصص داروں کو واشنگٹن میںرواں ہفتہ کے سالانہ اجلاسوں میں اضافے کے لئے کم از کم ایک ٹائم سیٹ قابل قبول ہوگا۔

لیکن ٹرمپ انتظامیہ اس میں روڑے اٹکا رہی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ورلڈ بنک کی بیلنس شیٹ کی جانچ پڑتال کی جائےاور چین کو قرض کی فراہمی میں کمی کی جائے کیو نکہ چین ورلڈ بنک کا سب سے بڑا قرض دہندہ ہے۔

Trump-World-Bank333

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ ایک اور تنا زع جنم لے رہا ہے جو بین الاقوامی نظام کے لئے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ جمعرات کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے بھی دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین