• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت آج ہوگی

Hearing Nab Reference Case Ishaq Dar Today Accountability Court

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے نیب ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ استغاثہ کے 28 میں سے چوتھے گواہ کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وزیزخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نجی بینک کے افسر مسعود الغنی بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ وزیر خزانہ آج پانچویں مرتبہ احتساب عدالت کے سامنے بطور ملزم پیش ہونگے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر ملزم اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ جہاں استغاثہ کے گواہ مسعود غنی کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔گواہ کا تعلق اسلام آباد کے نجی بنک سے ہے۔

بیان قلمبند ہونے کے بعد وکیل صفائی خواجہ حارث گواہ پر جرح کریں گے۔آٹھ گھنٹوں پر مشتمل طویل گزشتہ سماعت پر بھی دوگواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تھے۔ 27 ستمبر کو اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد ٹرائل کے آغاز سے اب تک قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے شاہد عزیز اور لاہور کے دو نجی بینکوں کے افسران اشتیاق علی اور طارق جاوید بطور گواہ اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔

اسحاق ڈار پر الزام ہے کہ ان کے اثاثوں میں مختصر وقت میں 91 گناہ اضافہ ہوا، فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اثاثے کرپشن کے پیسوں سے بنائے۔

 

تازہ ترین