فیصل آباد(آئی این پی)مورگاہ راولپنڈی سے اغوا ہونے والی طالبہ فیصل آباد سے بازیاب کر کے 3مبینہ اغواءکار گرفتار کر لئے جبکہ دوسرے واقعہ میں دوستوں کو سرگودھا لیجا کر قتل کرنے والا لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔تفصیل کے مطا بق مورگاہ راولپنڈی سے اغواءہونے والی طالبہ کو تھا نہ مورگاہ پولیس نے فیصل آباد سے بازیاب کروا کر 3مبینہ اغواءکار فیصل ،وسیم اور عادل کو گرفتار کر لیا تینوں اغواءکار اہل خانہ کو بلیک میل کرتے غیر اخلاقی ویڈ یوبنا کر مغویہ کو خوفزدہ کرکے شادی کے لیے مجبور کرتے رہے۔ پولیس نے اہل خا نہ کو کی گئی فون کالوں سے ٹر یس کیا تھا۔ دوسرے واقعہ میں گز شتہ ہفتے سرگودھا کے چک 33کے رہائشی کا شف با جوہ نے فیصل آباد کے رہا ئشی اپنے 2دوستوں رضوان جاوید اور یٰسین کو سیر کے بہا نے سرگودھا لے گیا دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر کے اپنے ہی گھر کے کمرے میں دفن کر دیا تھا پولیس تھانہ جھنگ بازار نے ملزم کے اہل خا نہ کی نشان دیہی پر لاہور میں چھا پہ مار کر ملزم کاشف باجوہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔