• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Azhar Ali Depart For London For Treatment Of Knees

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی گھٹنے کے علاج کے لیئے انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مکمل فٹ ہونے کا ہدف ہے ۔

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو ئے اور انجکشن لگوا کر ٹیسٹ سیریز کھیلے لیکن سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں انہیں آرام دیا گیا ہے۔

اظہر علی اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے دو دن کے لیے دبئی سے لاہور آئے اور اب وہ انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں ،جہاں وہ لندن میں اپنے گھٹنے کا علاج کرائیں گے ۔

 

اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہو کر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مکمل فٹ ہونے کا ہدف ہے ۔

تازہ ترین