• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور جنوبی کوریا کی بحری فوجی مشقیں شروع

Todays Print

سیئول (جنگ نیوز) شمالی کوریا کی شدید تشویش اور ناراضی کے باوجود جنوبی کوریا اور امریکا کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔ ان مشقوں کے تناظر میں شمالی کوریا نے اپنی سابقہ دھمکی کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکی علاقے گوام کی جانب میزائل داغ سکتا ہے۔ بحری فوجی مشقیں جزیرہ نما کوریا کی سمندری حدود میں جاری ہیں۔

ان مشقوں میں مجموعی طور پر چالیس بحری جنگی جہاز، جنگی طیارے اور گن شپ ہیلی کاپٹرز شریک ہیں۔ امریکا کا بڑا طیارہ بردار جنگی بحری جہار یو ایس ایس رونالڈ ریگن بھی ان مشقوں میں شامل ہے۔ ان دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول ہیں لیکن شمالی کوریا ان کو اشتعال انگیز اقدام قرار دیتا ہے۔

تازہ ترین