• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے لیکچررز مطالبات کے حق میں آج بنی گالہ میں دھرنا دینگے

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا کے لیکچررز مطالبات کے حق میں آج بنی گالہ میں دھرنا دینگے جبکہ انہوں نے پشاور میں قومی اسمبلی حلقہ این اے 4انتخابات میں ڈیوٹی دینے سےبھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ،ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ لیکچررز پشاور میں قومی اسمبلی حلقہ این اے4انتخابات میں ڈیوٹی بھی نہیں دینگے،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا لیکچررز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالحمیدآفریدی نے بتایا کہ بی اوجی کے مکمل خاتمے کیلئے نوٹی فیکیشن جاری کرنےکے علاوہ کالجز اساتذہ کو ون سٹیپ پروموشن اور ڈاکٹروں کی طرز پر پروفیشنل الائونس دینے کیلئےحکومت سے پہلے بھی مذاکرات ہوئے تاہم اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ضرورت اس امر کی ہے کہ تینوں محکموں اسٹبلشمنٹ، فنانس اور لاء کے سیکرٹری ایک میز پربیٹھ کر ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دیں تاکہ انکے مسائل کا حل نکالا جاسکے۔
تازہ ترین