• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،مسلم لیگ (ن)کے سینئرارکان کااجلاس ،آئندہ کے لائحہ عمل پر غور

کوئٹہ (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر ممبران کااجلاس ہوا جس میں مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اجلاس میں کہاگیا کہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے کارکنوں سے رابطہ مہم تیز کی جائیگی تاکہ آئندہ 2018کے انتخابات کیلئے جو کام مکمل نہ ہوسکے ان کو پایہ تکمیل تک پہنچا یا جاسکے ۔اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہا ر کیا گیا ۔اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ ان کی خدمات بلوچستان کیلئے کسی سے پوشیدہ نہیں وزیراعلیٰ نے کوئٹہ پیکج کے تحت ترقیاتی عمل کو خودمانیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک حل ہونگے یہ بات قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اسی پیکج پر کوئٹہ شہرکی صفائی کیلئے 85کروڑ میٹروپولیٹن کوئٹہ کو نئی گاڑیوں کیلئے دیئے جس سے کوئٹہ شہر کی صفائی کا کام زور وشور سے جاری ہے ۔
تازہ ترین