اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کی نااہلیت سے متعلق کیس کی سماعت وقت کی کمی کے باعث غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ، آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل رہے گا۔ پیر کو فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی تو فریقین کی جانب سے وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم وقت کی کمی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن نے میئر راولپنڈی کو نااہل قرار دے کر میئر کے دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف میئر راولپنڈی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔