• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی ستیاں،مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ عمارتوں کی تعداد515ہوگئی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)تازہ سروے میں کوٹلی ستیاں اورمری میں2016میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ اور بارشوں سے متاثرہ عمارتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ہے۔پنجاب اربن یونٹ کے سروے کے مطابق 515جائیدادوں کو نقصان پہنچا ہے۔جس میں کوٹلی ستیاں کی 225اور مری 290عمارتیں شامل ہیں۔قبل ازیں یہ تعداد184بتائی گئی تھی۔جس کے بعد کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں دوبارہ سروے اربن یونٹ پنجاب سے کرانے کیلئے کہا گیا تھا۔تازہ سروے رپورٹ کے مطابق کوٹلی سیتاں میں80اور مری میں108عمارتیں ایسی ہیں جن کو 40فیصد تک نقصان ہوا۔اسی طرح کوٹلی سیتاں میں 44اور مری میں66جائیدادوں کو70فیصد تک جبکہ13کوٹلی ستیاں اور25مری کی ایسی ہیں جن کو نقصان80فیصد تک ہوا۔سو فیصد نقصان والی کوٹلی ستیاں میں88اور مری میں91عمارتیں پائی گئی ہیں۔ان کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی کی جانی ہے۔
تازہ ترین