• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈفلم ’بلیک پینتھر‘ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ میں سیاہ فام سپر ہیروز کی فلم صرف ’بلیک پینتھر‘ کا ٹریلر جاری جاری کردیا گیا ۔

سپر ہیروز کی فلم بلیک پینتھر‘ کے 2 منٹ 17 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں سیاہ فام سپر ہیرو کو مخالفوں سے لڑتے اور الجھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

نئی فلم میں ٹی چلا یعنی بلیک پینتھر کو اپنے والد کے انتقال کے بعد طاقتور دشمنوں سے لڑتے اور الجھتے دیکھا جاسکے گا۔

تیسری دنیا میں شمار ہونے والے افریقی خطے کو اس فلم میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس دیکھا جاسکے گا۔

مارول اسٹوڈیوز کے تحت بننے والی اس فلم کی ہدایات ریان کوگلر نے دی ہیں، جبکہ وہ فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

فلم فروری 2018 میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

 

تازہ ترین