• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کے رکن ممالک امریکا سے دور رہیں، شمالی کوریا

North Korea Warned Countries At The United Nations Dont Join The United States

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو امریکا سے دور رہنے کی وارننگ دے دی۔

North-Korea-Warning222

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کم ان ریانگ کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں ہے اورامریکا کے ملٹری ایکشن کا ساتھ نہ دینے والے محفوظ رہیں گے۔

کم ان ریانگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حصہ ان کی دسترس سے خارج نہیں، ہمارے ملک پر بری نظر ڈالی گئی تو دنیا بھر میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔

North-Korea-Warning333

دوسری جانب امریکا کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے تنازع کو جنگ کے قریب لے جا رہے ہیں، وہ جوہری سائنسدانوں، قومی سلامتی کے ماہرین اور جرنیلوں کی رائے کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

تازہ ترین