• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں آپریشن ترک ِسگریٹ نوشی سے مشروط

Operation In Uk Gets Conditional On Giving Up Smoking

برطانیہ میں سگریٹ پینے والے مریضوں کا اس وقت تک آپریشن نہیں کیا جائے گا جب تک وہ یہ ثابت نہ کریں کہ انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔

اسی طرح حد سے زیادہ وزن والے مریضوں کو سرجری سے پہلے کم از کم 10 فیصد وزن کم کرنا ہوگا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے دو میڈیکل ٹرسٹ گروپس نے جو اپنے زیر انتظام چلنے والے اسپتالوں میں 68ملین پونڈ سالانہ کی بچت کرنا چاہتے ہیں۔

ان ٹرسٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مریضوں نے اپنا لائف اسٹائل بہتر نہیں بنایا انہیں آپریشن کے لیے صرف ہنگامی صورت میں ہی ریفر کیا جائے گا۔

یہ اقدام برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز میں ہونے والی میڈیکل راشنگ کی ایک مثال ہے،جس پر بعض طبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین