• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا پاکستانی مریضوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان

India Announces Issue Medical Visas To Pakistani Patients

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے دیوالی کی خوشی میں علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ دیوالی کے پرمسرت موقع پر بھارت تمام زیرالتوا کیسزمیں طبی ویزے جاری کرے گا۔

جب کہ بھارتی وزیرخارجہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کئے جائیں۔

واضح رہے کہ متعدد پاکستانیوں نے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹویٹر پر درخواست کی تھی کہ انہیں بھارت میں علاج کے لئے ویزے جاری کئے جائیں جس پر سشماسوراج نے بھی جواب میں ویزے جاری کرنے کی حامی بھری اور ان سے کہا کہ آپ تمام لوگ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں ہم نے انہیں ویزے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

تازہ ترین