• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملاقات سے انکار پر فواد چوہدری کو صدمہ ہوا، کسی سیاسی جماعت سے بلیک میل نہیںہوں گے، الیکشن کمیشن

Todays Print

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے فواد چوہدری کے چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی کے بارے میں دئیے گئے بیان کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ دراصل دو دن پہلے فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرنے کی درخواست کی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ان کو جواب دیا کہ چونکہ آپ کا کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے اس وجہ سے آپ سے اکیلے ملاقات نہیں کرسکتے۔

ملا قا ت کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جاسکتی ہے اگر مقدمے کے دوسرے فریق بھی آپ کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوں گے کیونکہ انصاف کاتقاضا یہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کے ملاقات سے انکار پر فواد چوہدری کو صدمہ ہوا اور انہوں نے میڈیا میں چیف الیکشن کمشنر کی گاڑی پر نازیبا بیان دیا۔ جس کی الیکشن کمیشن نے ترجمان کے ذریعے سختی سے تردید کی اور وارننگ دی کہ آئندہ الیکشن کمیشن کے آئینی ادارے کے خلاف کوئی بھی ایسی بات جو بے بنیاد اور بد نیتی پر ہو اس سے گریز کیا جائے۔

تازہ ترین