• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 3 کھرب 60ارب کے 31منصوبوں کی منظوری دیدی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نےتوانائی ٹرانسپورٹ، مواصلات ، آبی وسائل ، آئی ٹی ، صحت سمیت مختلف شعبوں کے تین کھرب 60ارب روپے کے 31ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جن میں سے 12میگاپروجیکٹس کو توثیق کے لیے ایکنک میں بھیج دیا گیا ہے ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ڈویژن سرتاج عزیز کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا، توانائی کے شعبے میں تین ارب 72کروڑ روپے کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جبکہ 41ارب38کروڑ روپے کے تین منصوبےتوثیق کے لیے ایکنک کو بھیجے گئے ہیں ، توانائی کے منصوبوں میں سپلنجی میں 132کے وی کے گرڈ سٹیشن اور دروازہ میں بھی 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن جبکہ تحصیل مرتنگ میں132کے وی کا پوران گرڈ سٹیشن اوجمرود میں 0 22کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی منظوری دی گئی ، آبی وسائل کے 16ارب روپے کے منصوبے منظورکیے گئے ،

جن میں سے بلوچستان میں قلعہ عبداللہ کی تحصیل دو بندی اور گلستان اور قلعہ عبداللہ، میں 200چھوٹے ڈیموں کی تعمیراور ضلع خاران میں گھارک سٹوریج ڈیم کی منظوری دی گئی ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے ایک کھرب 93ارب روپے کے دومنصوبوں کی منظوری دی گئی ، ان میں سے ایک منصوبہ ایک کھرب 78ارب روپے مالیت سے مالاکنڈ ٹنل پروجیکٹ کی تعمیر کی منظوری دی گئی جبکہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے لیے 16ارب روپے مالیت سے 6 میری ٹائم پیٹرول کشتیوں کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ، فیزیکل پلاننگ اور ہائوسنگ منصوبوں کے 28ارب روپے کے نو منصوبوں کی منظوری دی گئی ، ان منصوبوں میں بلوچستان گوادر میں نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کا ہیڈکوارٹر، ایس ایس پی آفس کی تعمیر ، خیبرایجنسی میں ڈوگرہ شلمان ، پائندہ چینااور گوگانا کے مقام پر فورونگ کے لیے رہائشوں کی تعمیر ، اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کی منظوری ،پائیڈ کے نئےکیمپس کی تعمیر کے لیےاراضی کے حصول اور ترقیاتی کام ، پشاور میں فیڈرل لاجز کی تعمیر ، اسلام آباد میں گلشن جناح کی اپ گریڈیشن ، گلگت بلتستان پولیس کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کے لیے سکردو، دیامر ،ہنزہ اور گلگت میں بیرکس ، انتظامی و تربیتی بلاکس ، رہائشوںکی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے دو ارب 35کروڑ روپے کے چار منصوبوں کی منظوری دی گئی ،

ان منصوبوں میں کراچی ، ملیر کے ایجوکیشن سٹی میں سندھ مدرستہ الاسلام کے کیمپس کی تعمیر ، سیلکان سٹرپ ٹریکرنظام کی اپ گریڈیشن ، فزکس کے قومی مرکز کے آر اینڈ ڈی لیب کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی ، صحت کے شعبے میں 33ارب روپے لاگت کے وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے فیز 2منصوبے کی منظوری دی گئی ، سی ڈی ڈبلیو پی نے نوشہرو فیرز میں پھلوں ، سبزیوں کے پروسسنگ سینٹرکے قیام کی منظوری دی ، کھیلوں کے سامان کے لیے پروڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر اور قومی بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کی منظوری دی گئی ،سی ڈی ڈبلیو پی نے گورننس کے شعبے میں 73کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کے منصوبے منظور کیے گئے ، سی پیک منصوبوں کی سپورٹ کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی ، ماحولیات کے شعبے میں 20کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا جس کے تحت جنریشن گلوبل انوائر منٹ کے تحت ماحولیات کےلیے بہتر فیصلہ سازی کا نظام قائم کیا جائیگا ۔

تازہ ترین