• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کور کی خدمات قابل قدر ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(وقائع نگار) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جمعرات کو آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کورکی کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس میں شرکت کی۔آرمی چیف نے میڈیکل سرجن لیفٹیننٹ جنرل زاہد حمید کوآرمی میڈیکل کورکے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے،تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل ممتاز سکھیرا بھی موجود تھے۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کوبھی سراہا۔ آرمی چیف نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آرمی میڈیکل کورنے قیمتی جانیں بچائیں۔ آرمی میڈیکل کور کی معیاری صحت عامہ کی خدمات قابل قدرہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی میڈیکل کورنے عام افراد کوبھی ضرورت کے وقت خدمات فراہم کیں۔
تازہ ترین