• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ ریزورٹ ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈشیک کی منظوری

پشاور( وقائع نگار ) مالم جبہ ریزورٹ لمیٹڈ کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دیدی گئی ،اجلاس چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمداعظم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میںسیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت ، کھیل اور امور نوجوانان محمد طارق ، ڈپٹی سیکرٹری توصیف خالد، سیکرٹری فنانس شکیل قادر ،کمشنر ملاکنڈظہیرالاسلام،ایڈیشنل سیکرٹری آئی پی سی ڈی ڈبلیواسلام آباد،ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی شاہ محمود، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان اور جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید موجود تھے‘ 18ویں ترمیم کے بعد صوبہ کے مختلف ریزورٹس صوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو منتقل ہوئے تھے جس میں مالم جبہ ریزورٹ بھی شامل تھااور اس کے بورڈآف ڈائریکٹرز منسٹری آف ٹورازم گورنمنٹ آف پاکستان سے صوبہ کو منتقل ہوکر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر نگرانی منتقل ہوئے تاہم مالم جبہ ریزروٹ کو33سال کی لیز پر دینے کے بعداس میں کام کرنے والے ریگولر9کلاس فور ملازمین کو صوبائی حکومت کی جانب سے گولڈن ہینڈ شیک دینے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ ان ملازمین کے تمام بقایا جات بھی دینے کی منظوری دی گئی جو کہ مالم جبہ ریزورٹ کے فنڈ سے ہی دیا جائیگا،اجلاس میں مالم جبہ ریزورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کردیاگیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالم جبہ ریزورٹ کی تحلیل کے بعد وہاں کے اثاثوں کی نیلامی کمپنیز ایکٹ 1984 ءکے مطابق کی جائیگی۔
تازہ ترین