• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیٹی پیری کانسرٹ کے دوران کئی فٹ بلندی پر پھنس گئیں

چھبیس سالہ امریکی گلو کا رہ ہ کیٹی پیری کے یوں تو لاتعداد مداح ہیں جونہ صرف ان کی آواز کے دیوانے ہیں بلکہ کیٹی کی پرفارمنس بھی خوب انجوائے کرتے ہیں ۔

امریکہ میں کیٹی پیری کے کانسرٹ میں ہزاروں افراد پہنچے اور تمام تر تیاریوں کے باوجود کیٹی کو ایک گیر متوقع واعہ کا سامنا کرناپڑ گیا جب ان کی اینٹری کے منفرد اندازنے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔

کانسرٹ کے دوران اسٹیج کوخلاء کی تھیم سے سجایا گیا تھا جہاں سے سیارے کی شکل کے ایک پلیٹ فارم کی مدد سے کیٹی کواسٹیج پر اترنا تھا تاہم پلیٹ فارم کئی فٹ بلندی پر ہی پھنس گیا اور کیٹی ہوا میں لٹکی رہ گئیں۔

پھر انتظامیہ نے انہیں مداحوں کے کراؤڈ میں اترنے کا اشارہ دیا اور کیٹی نے شائقین پر کود کر اس مشکل سے نجات حاصل کی ۔

تازہ ترین