• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹیکسٹائل مل، سکھر میں اسپتال میں آگ لگ گئی

Taxtile Mill And Hospital On Fire

کراچی میں ایک ٹیکسٹائل مل جبکہ سکھر میں اسپتال میں آگ لگ گئی۔

فائربریگیڈذرائعے کے مطابق کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد میں واقع ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کی 4گاڑیوں نےآگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

ادھر سول اسپتال سکھر کے شعبہ امراض قلب کے وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ڈپٹی میئر طارق چوہان کے مطابق سول اسپتال سکھر کے شعبہ قلب و امراض کے وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی۔

آگ لگتے ہی موقع پر موجود افراد نے فائر بریگیڈ عملے کو طلب کرکے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو وارڈ سے باہر نکالاجبکہ فائر بریگیڈ عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین