• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لٹیروں کے ہاتھوں ساتھی کا قتل ،4ملزم گرفتار

Karachi Looters Killed Their Accomplice 4 Arrested

کراچی میں لٹیروں نے لوٹ کے مال پر جھگڑے میں ساتھی کو قتل کردیا،پولیس نے دس ماہ قبل ہونے والی قتل کی واردات میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ملک الطاف کے مطابق 10دسمبر 2016ء کو ملیر کے رہائشی ذیشان کو اس کے دوستوں نے قتل کیا اور لاش ابراہیم حیدری کے علاقے میں پھینک دی۔

ملزمان اسلم،جعفر،آصف مسیح،شکیل اور عمران نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوست کو قتل کیا۔

ملزمان دوست ذیشان کو قتل کرنے کے بعد مقتول کے گھر جاتے رہے اور اش کے اہل خانہ سے اش کے بارے میں پوچھتے بھی رہے۔

ایس ایس پی ملک الطاف کے مطابق مقتول اور اس کے دوست منشیات کے عادی تھے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔

تمام ملزمان کے درمیان لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزمان نے ذیشان کو قتل کردیا۔

تازہ ترین