• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں مقامی صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا،بی یو جے

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے بیان میں گذشتہ دنوں گوادر میں پاک ایران جوائنٹ سرحدی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر مقامی صحافیوں کو اجلاس کی کوریج سے روکنے اور انکے ساتھ ناروا رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے مقامی صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے احکامات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اگر چیف سیکرٹری کا صحافیوں کیساتھ اسطرح ناروا رویہ جاری رہا تو بی یو جے انکی تمام تقریبات کامکمل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کرنے میں حق بجانب ہوگی۔ بیان میں کہاگیا کہ اتنے اہم اجلاس کے موقع پر مقامی صحافیوں کو سرکاری تقریبات سے دور رکھنا سیکورٹی کے نام پر صحافیوں کو تنگ کرنا آزادی صحافت پربیوروکریسی کی جانب سے قدغن لگانے کے مترادف ہے ۔بیان میںکہاگیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان اوربیوروکریسی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کہا کہ صحافی حکومت اور عوام کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں جو حقائق سے عوام کو باخبر رکھتے ہیں مگر بلوچستان میں عوام سے حقائق چھپانے کیلئے بیوروکریسی منفی حربے استعمال کررہی ہے گوادر سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مقامی صحافیوں کو سرکاری تقریبات سے دور رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ان مواقع پر سیکورٹی پر تعینات پولیس اور لیویز اہلکاروں کی جانب سے ہتک آمیز رویہ جلتی پر تیلی کا کام کرتا ہےاور یہی صورتحال گوادر میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی موجودگی میں پیش آئی جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے ۔
تازہ ترین