• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،چیئرمین نیب کی تعیناتی کیخلاف اورپاناما لیکس میں شامل افراد کے احتساب کی درخواست مسترد

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے نیب کے چیئرمین کی تعیناتی کالعدم قرار دینے اورپاناما لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کےلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار محمد الیاس کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا، پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تعنیاتی بھی قانون کے برعکس ہوئی ہے۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
تازہ ترین