• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں کپتان سرفراز احمد کواسپاٹ فکسنگ کی پیشکش

Sarfraz Approached By Bookie For Spot Fixing During Sri Lanka Series Sources

دبئی میں پاکستان کے جس اہم کھلاڑی کو سٹے بازوں کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی گئی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے واقعے کی فوری رپورٹ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو کی۔

سرفراز کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کے بعد دبئی میں مشکوک افراد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو سٹے بازوں کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا انکشاف ہوا تھا تاہم اس کھلاڑی کا نام سامنے نہیں آسکا تھا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم دبئی میں جس ہوٹل میں قیام پذیر ہے اسی ہوٹل میں شاپنگ مال بھی موجود ہے جہاں سرفراز احمد اپنی فیملی کے ہمراہ تھے تو اس دوران ایک مشکوک شخص نے انہیں روکا اور بات کرنا چاہیے جس پر سرفراز احمد اسے اپنا مداح سمجھے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ مشکوک شخص حلیے سے پاکستانی معلوم ہوتا تھا اور اس نے سرفراز احمد کو میچ سے پہلے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھئے:فکسرز کی اہم پاکستانی کرکٹرز کو پھانسے کی کوشش
سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے ہی روز اس بات سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جب کہ انہوں نے لاہور میں ڈائریکٹر سیکیورٹی کرنل اعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتایا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

تازہ ترین