• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جنگجو نکل جائیں،عراق سے داعش کا خاتمہ قریب ہے، ٹلرسن

Iran Should Leave Iraq Isis End Is Neartillerson

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور عراق سے اچھے تعلقات داعش سے مقابلے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

سعودی عراقی رابطہ کونسل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ریکس ٹلر سن نے کہا کہ عراق میں داعش کا خاتمہ قریب ہے، ایرانی اور غیرملکی جنگجو اب عراق سے نکل جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا عراق سعودی تعلقات خطے میں ہماری اجتماعی کوششوں کے لیے مددگارہوں گے، امریکا سعودی عراق تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں کی معاونت کرے گا۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ سعودی عراق رابطہ اجلاس تعلقات وسیع کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شدت پسندی، دہشت گردی اور عدم استحکام کی کوششوں کو خطے کے لئے بڑےخطرات قرار دیا۔

ریکس ٹلرسن قطر تنازع پر بات چیت کرنے آج رات دوحا روانہ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین