• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان الیکشن ،حکمران اتحاد نے برتری حاصل کرلی

جاپان کے عام انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیراعظم شینزوایبے کے حکمران اتحاد نے برتری حاصل کرلی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شینزوایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارتی اتحاد نے ایوان زیریں کی 465 سیٹوں میں سے 311 پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

شینزوایبے نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا،جاپان کے حکمران نے 2017ء کے انتخابات میں اپنی دو تہائی اکثریت برقرار رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جاپانی پارلیمانی الیکشن، شینزو آبے کی جیت کے امکانات روشن

الیکشن میں کامیابی کے بعد شینزوایبے اگلے 3 سال کے لئے پارٹی صدارت کے لئے بھی اہل ہوجائیں گے ۔

تازہ ترین