• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں افراد کی آلودہ ماحول سے ہلاکت، غریب ممالک زیادہ متاثر

Millions Of People Killed Due Pollution Poor Counties Are More Affected

آلودہ ماحول لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بن رہا ہے، 90فیصد ہلاکتیں غریب اور کم ترقی یافتہ ممالک میں ہوتی ہیں، پاکستان ،چین، بھارت ، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں اموات کی تعداد ایک تہائی ہے۔

Pollution222

آلودگی انسانی صحت اور خوشحالی کے متعدد پہلوؤں کو متاثر کرتی ہے۔ ایک تازہ عالمی تحقیق کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ آلودگی دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی اموات کا سبب بن رہی ہے۔

ہلاکتیں آلودہ ہوا اور پانی کے ذریعے دل اور پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ہوتی ہیں۔ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ آلودگی کے سبب ہلاک ہونے والے تقریباً 90 فیصد افراد کا تعلق غریب یا بد تر اقتصادی صورت حال والے ممالک سے ہوتا ہے۔

Pollution333

تیزی سے صنعت کاری کی جانب بڑھتے ممالک جیسے بھارت، پاکستان، چین، بنگلہ دیش اور مڈغاسکر میں آلودگی سے ہونے والی اموات کا تناسب ایک تہائی ہے۔

امریکا میں ماؤنٹ سینائی کے اکاہن اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر اور اس تحقیقی مطالعے کے شریک سربراہ فلپ لینڈ ریگن کا کہنا ہے،’’ آلودگی ماحولیاتی چیلنج سے کہیں زیادہ کچھ ہے جو انسانی صحت اور خوشحالی کے متعدد پہلوؤں کو متاثر کرتی ہے۔‘‘

Pollution444

تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ فضائی کثافت اور آلودگی نے 2015 میں 9 ملین افراد کی جان لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ٹریفک اور کارخانوں سے آلودہ ہوا ہی 6.5 ملین ہلاکتوں کا سبب بنی۔

تازہ ترین