مصری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے کاروائی کرکے ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد سے لدے ہوئے آٹھ ٹرکوں کو تباہ کردیا۔
مصری فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرک مغربی سرحد کے راستے ملک میں داخل ہوئے تھے، مسلح افواج نے ان ٹرکوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے الواحات الغربیہ نامی علاقے میں پہنچنے پر فضائی بمباری کا نشانہ بنایا اور تمام ہتھیاروں وبارودی مواد کو شہری علاقوں تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔
یاد رہے کہ دہشت گرد تنظیمیں اور اسمگلر مصر کی مغربی سرحدوں کو ملک میں دراندازی اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کررہے ہیں۔