• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتےکا شدید مندی سے آغاز، 604 پوائنٹس کم ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی بے یقینی اور جمہوری حکومت کے تسلسل سے متعلق پھیلنے والی منفی خبروں کے اثرات نئے کاروباری ہفتے کا ایک مرتبہ پھر مندی سے آغاز ، 100 انڈیکس میں 604پوائنٹس کی کمی ، مارکیٹ سرمایہ بھی 96 ارب 42 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 606 روپے کی کم ہو گیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 90 کروڑ 62 لاکھ 7 ہزار 234 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 200 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 604.35 پوائنٹس کی کمی سے 41483.54 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 257 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 34 لاکھ 65 ہزار 630 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 3 کروڑ 98 لاکھ 11 ہزار 396 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 86 کھرب 19 ارب 76 کروڑ 44 لاکھ 96 ہزار 565 روپے سے کم ہو کر 85 کھرب 23 ارب 34 کروڑ 7 لاکھ 96 ہزار 959 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 45 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 93 لاکھ 45 ہزار 105 حصص کا کاروبار ہوا۔ 30 انڈیکس بھی 378.81 پوائنٹس کی مندی سے 21037.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح آل شیئر انڈیکس میں 349.40 پوائنٹس کی کمی رونماہوئی ۔ حصص کی خرید و فرخت میں اتار چرھاؤکے باعث بینکس ٹریڈ ایبل انڈیکس 86.43 پوائنٹس کی کمی سے 15546.23 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل انڈیکس 386.16 پوائنٹس کی مندی سے 18098.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 350 روپے کے اضافے سے 7350 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح یونی لیور فوڈز کے حصص کی سودے بھی 336.50 روپے کی تیزی سے 7136.50 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 130 روپے کی مندی سے 2770 روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت بھی 125 روپے کی کمی سے 12300 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو ایک کروڑ 95 لاکھ 75 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 13.65 روپے سے شروع ہو کر 13.73 روپے پر بند ہوئی جبکہ آرگارڈ نائن کے ایک کروڑ 53 لاکھ 38 ہزار 500 حصص کے سودے 14.03 روپے سے شروع ہو کر 14.52 روپے پر بند ہوئے۔
تازہ ترین