• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک کردینا چاہئے، روئے سٹیورٹ

لندن (پی اے) منسٹر کا کہنا ہے کہ برطانوی داعش کے جنگجوئوں کو مار دینا چاہئے۔ منسٹر فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ روئے سٹیورٹ نے کہا ہے کہ شام میں برطانوی داعش کے جنگجوئوں سے تقریباً ہر ایک کیس میں نمٹنے کا واحد طریقہ ان کو مار دینا ہے۔ کیونکہ ان سے برطانوی سیکورٹی کو سنگین خطرہ لاحق ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا بیان برطانیہ کے بیان کردہ موقف کے مطابق ہے۔ سٹیورٹ کا بیان کولیشن فائٹنگ آئی ایس کے لیے امریکہ کے چوٹی کے ایلچی بریٹ مکگرک کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ ان کا مشن شام میں غیر ملکی جنگجوئوں کی ہلاکت کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ دریں اثناء میکس ہل کیوسی نے کہا ہے کہ برطانوی حکام کو ان لوگوں کو معاشرے میں دوبارہ شامل کرنا چاہیے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ روئے سٹیورٹ کا بیان12اکتوبر کو وزیر دفاع مائیکل فیلن کے وضع کردہ موقف کے مطابق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام اور عراق میں برطانوی داعش جنگجوئوں نے خود کو آر اے ایف اور یو ایس ایف میزائل کو غلط سرے کا قانونی ہدف بنالیا ہے۔ ان کا بیان اس اطلاع کے بعد سامنے آیا ہے کہ برطانوی داعش کے لیے بھرتی کرنے والا سیلی این جونز جون میں شام میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔ ایم آئی5کے سربراہ نے اس ماہ انکشاف کیا تھا کہ داعش کے ساتھ لڑنے کے لیے عراق اور شام گئے130برطانوی مارے گئے۔ روئے سٹیورٹ نے کہا کہ برطانوی حکومت نے بہت واضح طور پر کہا ہے کہ لوگوں کو داعش کے خلاف لڑنے کے لیے انتہا پسندوں میں رضاکارانہ طور پر شامل نہیں ہونا چاہیے۔
تازہ ترین