• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کل اسلام آباد پہنچیں گے، جمعرات کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف بدھ 25اکتوبر کو جدہ سے اسلام آباد پہنچیں گے اور 26اکتوبر کو احتساب کورٹ اسلام آباد میں پیش ہونگے سابق وزیراعظم کی عدم موجودگی میں احتساب عدالت سابق وزیراعظم ، ان کی صاحبزادی اور داماد کے خلاف تین ریفرنسز میں فرد جرم عائد کر چکی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے دونوں صاحبزادوںکو اشتہاری قرار دے کر ان کو مقدمے سے الگ کیا جا چکا ہے ن لیگ کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان پہنچ کر وفاقی دارالحکومت میں نہ صرف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں بلکہ پارٹی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے ۔
تازہ ترین