• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدگی پسند تنظیموں کی دھمکیاں ،ٹرانسپورٹرز نے اخبارات لے جانے سے معذرت کر لی

پنجگور(نمائندہ جنگ)بلوچ علیحدگی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے 24اکتوبر کو اخبارات کی ترسیل بند کرنے کےالٹی میٹم کے بعد ٹرانسپورٹروں نے اخبارات لے جانے سے معذرت کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی جانب سے بلوچستان کے مسئلے پر میڈیا کی جانب سے کوریج نہ ملنے پر اخبارات کی ترسیل بند کرنے کےالٹی میٹم کی آخری تاریخ 24اکتوبر کو مقامی ٹرانسپورٹروں نے اخبارات لے جانے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث پنجگور سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 24اکتوبر کے بعد اخبار نہیں پہنچ پائے گا ، ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ دنوں مسلح تنظیموں کی جانب سے تنبیہی لیٹر موصول ہوا جس کی وجہ سے ہم اخبارات لے جانے سے معذرت کرتے ہیں۔
تازہ ترین