کراچی (اسٹاف رپورٹر) برونائی میں کھیلے جانے والے ایشین چیلنج کپ خواتین ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان نے منگل کو برونائی کو 4-0سے شکست دے دی۔ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں حمیرا لطیف نے ہیٹ ٹرک بنائی، عنبرین ارشد نے پنالٹی اسٹرک پر چوتھا گول بنایا۔ پاکستان کی ٹیم اگلے میچ میں جمعرات کو ہانگ کانگ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔