• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'گول مال اگین سو کروڑ کلب میں شامل

نامور بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم گول مال کی سلور اسکرین پر واپسی نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیاہے۔

2006میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم 'گول مالکی چوتھی کڑی گول مال اگین 100کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے،فلم گول مال اگین نے صرف پانچ دن میں 142.36کروڑ کما لئے ہیں۔

ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور فلم گول مالاپنی ریلیز سے اب تک بھارت میں 116.89کروڑ جبکہ دنیا بھر سے 25.47کروڑ کا بزنس کر کے بالی ووڈ کی مشہور فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ رواں سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلموں میں یہ پہلی فلم ہے جس نے اپنی ریلیز کے آغاز پر باکس آفس پر بہترین بزنس کیا ۔

روہٹ شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔

واضح رہے روہت شیٹی اور سنگیتا آہر کی پروڈیوس کردہ بالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم 'گول مال اگین گذشتہ روز20'اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔

تازہ ترین