کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے گوادر کے رہائشی منصوبوں میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین کی جانب سے گوادر میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں مبینہ طور پر بھاری سرمایہ سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں اور جعلی کمپنیوں کے جھانسے میں نہ آئیں وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے ترجمان نے عوام الناس کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چائنا پاک بلز کے نام کے تحت ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں پانچ سو ملین ڈالر کی مبینہ سرمایہ کاری کی افواہوں پر کان نہ دھریں سی پیک سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق گوادر رہائشی منصوبہ میں چینی کمپنی کی طرف سے پچاس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری چائنا پاکہلز کی جانب سے کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں دوسری جانب سے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے چائناپاکہلز کے نام سے کسی ہائوسنگ سے رہائشی منصوبے کی کوئی این او سی جاری نہیں کی وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں عوام کو گمراہ اور جعل سازی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے متعلقہ محکموں کو کارروائی کیلئے مراسلے بھی ارسال کر دیئے ہیں۔