راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔30 اکتوبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران ضلع راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر کے 8 لاکھ 29 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے لیئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس مقصد کے لئے 21 ّسو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر محمد سہیل احمد چوہدری کی زیر صدارت محکمہ صحت خیابان سرسید راولپنڈی میں اجلاس میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبدالجبار , ڈاکٹر انصر اسحق اور پولیو ویکسینیشن انچارج صاحبان نے شرکت کی ۔واضح رہے انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب 28۔اکتوبر کو ہو گی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل بنیادی مرکز صحت کوٹھہ کلاں راولپنڈی میں محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطر پلائیں گے۔