• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی روحانی اجتماع :فاٹا کے کے پی میں انضمام ،دہشتگردی کی مذمت

Swabi Spiritual Gathering Merger Of Fata In Kp And Terrorism Condemned

پنج پیر صوابی میں تین روزہ روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا ہے، اجتماع کے دوسرے روز مقررین نے قبائلی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور فاٹا کو خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام کے ساتھ دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

پنج پیر صوابی میں جماعت اشاعت التوحید والسنت کے زیراہتمام 3 روزہ اجتماع سےخطاب میں تنظیم کے سربراہ مولانا محمد طیب کا کہنا تھا کہ وہ قبائلی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اجتما ع سے خطاب میں مولانا سمیع الحق کاکہنا تھا کہ وہ دہشت گردی پر ہزار بار لعنت بھیجتے ہیں،امریکا افغانستان سے بھا گنے کے لیے راستے کی تلاش میں ہیں۔

اس موقع پر میجر ریٹائر محمد عامر کا کہنا تھا کہ قبائل میں انفرادی گناہ کی سزا سب کو کیو ںمل رہی ہے؟

اجتماع سے خطاب میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے معاملے پر رضاکارانہ کام کے لیے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن خلیل کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا دین ہے قیام امن کی ذمہ داری علماء کی ہے۔

جماعت اشاعت التوحید والسنت کے اجتماع میں کھانے پینے کے اسٹالز اور کتب میلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین