کوئٹہ ( پ ر) کوئٹہ یکجہتی کونسل کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلیٰ حکام اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک جانے والے زائرین کے اوقات کار مین تبدیلی لائی جائے شام اور مغرب کے اوقات میں قافلوں کی روانگی کے دوران گھنٹوں سڑک بند کرکے شہریوں کو ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا جاتا ہے دفاتر سے چھٹی کرکے گھر جانے والے افراد راستے کی بندش کےباعث مشکلات کاشکار رہتے ہیں زائرین اور شہریوں کی سہولت کیلئے قافلوں کو رات گئے سیکوٹی میں گزارا جائے زائرین کو کوئٹہ میں جمع کرنے کی بجائے اگراپنے اپنے شہروں سے تفتان روانہ کیاجائے تو مسائل میں کمی آسکتی ہے۔